لاہور: ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے پنجاب ماڈل بازار کمپنی میں غیرقانونی تعیناتیوں کے معاملہ پر باقاعدہ انکوائری کی منظوری دے دی
ایم این اے ملک افضل کھوکھرسابقہ دور حکومت میں چیئرمین ماڈل بازار کمپنی سمیت دیگر عہدوں پر فائز رہے ہیں
انکوائری کی منظوری ڈپٹی ڈائریکٹر انوسٹی گیشن کی ابتدائی تحقیقات کے بعد دی گئی ہے
ملک افضل کھوکھر پر بطور چیئرمین ماڈل بازار کمپنی میرٹ کے برعکس اہم انتظامی عہدوں پر بھرتیاں کرنے کا الزام ہے
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے مطابق ماڈل بازار کمپنی میں من پسند افراد کی خلاف ضابطہ بھرتیاں کرکے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا
جبکہ ماڈل بازار وں میں ہونے والے تعمیراتی کاموں میں بھی کرپشن کی گئی