Skip to content
23 August, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • Crime/Courts
  • سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنادیا
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Islamabad

سپریم کورٹ نے جج ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنادیا

News Editor 23 August, 2019
Arshad malik video scandal verdict to be annouced

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک وڈیو اسکینڈل کیس کا فیصلہ سنادیا، چیف جسٹس نے کہا کہ ‏ فیصلہ لکھ دیا جو 5 نکات پر مشتمل ہے

‏چیف جسٹس نےکہا کہ ہمارے سامنے5 نکات آئے تھے

پہلا نقطہ یہ تھا وہ کون سا فورم ہے جو اس ویڈیو پر فیصلہ دے سکتا ہے

دوسرا نقطہ کہ ‏ویڈیو کو اصل کیسے سمجھا جائے

تیسرا نقطہ یہ کہ ‏اگرویڈیواصل  ثابت ہوجائےتواسےکیسے عدالت میں ثابت کیا جاسکتاہے

چوتھا نقطہ یہ کہ ‏ویڈیو کس طرح سے نوازشریف کے کیس پراثرانداز ہوسکتی ہے

پانچواں نقطہ جج کے کنڈکٹ سے متعلق تھا، ‏ہم نے تمام ایشوز پر فیصلہ سنایاہے

‏چیف جسٹس نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر موجود ہوگا

میڈیا اور تمام فریقین ویب سائٹ پر فیصلہ دیکھ سکتے ہیں

سپریم کورٹ کا فیصلے میں کہنا ہے کہ اس موقع پر ہمارا مداخلت کرنا مناسب نہیں ہوگا

ایک اپیل ہائیکورٹ میں زیرالتوا ہے اسلیے مداخلت درست نہیں

فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی بھی تحقیقات کررہی ہے وڈیو درست ثابت ہونے پر ہائیکورٹ خود معاملے کا جائزہ لے سکتی ہے

اور چاہے تو معاملہ ٹرائل کورٹ بھی بھجوا سکتی ہے

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جج ارشد ملک کا تعصب ثابت کرنے کے لیے وڈیو ہائیکورٹ میں پیش کی جائے

جج ارشد ملک کے مطابق وڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیاہے

وڈیو کی تصدیق فرانزک ایگزامینیشن سے ہوسکتی ہے، فوجداری مقدمے میں شک و شبہ سے بالاتر شواہد کا ہونا لازمی ہے

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ جج ارشد ملک کی پریس ریلیز اور بیان حلفی ان کے خلاف فرد جرم ہے اور ان کا کردار پوری عدلیہ پر اثرانداز ہو رہاہے، انکی وجہ سے ایماندار اور خودار ججز کے سر شرم سے جھک گئے ہیں

سزا دینے کے بعد جج ارشد ملک نے مجر م سے اس کے گھر میں ملاقات کی، وہ ملزمان کے ہمدردوں سے بھی ملتے رہے

جبکہ دوسرے ملک میں جا کر مجرم کے بیٹے سے بھی ملاقات کی

وہ مجرم کو اپنے ہی فیصلے کمزور نقاط بتاتے رہے کہ ان سے کیسے فوائد لیے جاسکتے ہیں

انہوں نے دھمکیوں اور رشوت کی پیشکش سے متعلق کسی سینیئر اتھارٹی کو آگاہ نہیں کیا، ان کا طرز عمل حیران کن ہے

امید ہے کہ لاہور ہائیکورٹ ان کے خلاف انضباطی کاروائی کرے گی

Post Views: 24

Post navigation

Previous: دوران ڈیوٹی پنجاب پولیس کے ایک اور اہلکار کی خودکشی
Next: جج ارشد ملک کو معطل کرکے لاہور ہائیکورٹ واپس بھیج دیا گیا

Related Stories

Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026

You may have missed

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram