Skip to content
23 August, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Entertainment
  • Sports
  • آئی سی سی ورلڈ کپ 2019، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنز سے شکست دے دی
  • News
  • Pakistan
  • Sports

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 94 رنز سے شکست دے دی

News Editor 5 July, 2019
britain-cwc-cricket_0cf74a62-9f0b-11e9-8ad9-cd072fe65304

لندن: ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان کا سفر ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش کو 94 رنز سے شکست دے دی، نیوزی لینڈ بہتر رن ریٹ ہونے کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے دئیے جانے والے 316 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 221 رنز پر ڈھیر ہوگئی، شاہین شاہ آفریدی کو 6 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

بنگلہ دیش کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گری، سومیا سرکار 22 رنز بنا کر محمد عامر کو وکٹ دے بیٹھے، تمیم اقبال کو 8 رنز پر شاہین آفریدی نے بولڈ کیا۔ مشفیق الرحیم 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شکیب الحسن نے 64 رنز کی اننگز کھیلی انہیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا، لٹن داس 32 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمود اللہ 29 رنز بنا کر بولڈ ہوئے، مصدق حسین کو 16 رنز پر شاداب خان نے آؤٹ کیا، محمد سیف الدین بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، مشرفی مرتضیٰ 15 رنز بناسکے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے اور بنگال ٹائیگر کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا

لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بنائے اور بنگال ٹائیگر کو جیت کے لیے 316 رنز کا ہدف دیا، بابر اعظم نے 96 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی وکٹ 23 رنز پر گری جب فخر زمان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، گرین شرٹس کی دوسری وکٹ 180 رنز پر گری بابر عظم نروس نائنٹیز کا شکار ہوتے ہوئے 96 رنز پر محمد سیف الدین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

امام الحق 100 رنز بنا کر ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے، محمد حفیظ 27 رنز بنا کر ایک بار پھر اسپنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، حارث سہیل 6 رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا نشانہ بنے۔ کپتان سرفراز احمد 2 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، عماد وسیم نے 43 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، وہاب ریاض 2 اور شاداب خان ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد عامر 8 رنز بناسکے۔

Post Views: 27

Post navigation

Previous: وزیراعظم کا شاہانہ پروٹوکول ختم کرنے کےخلاف درخواست دائر
Next: میں دنیا کا خطرناک ترین انسان ہوں ، شہباز شریف

Related Stories

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026

You may have missed

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram