Skip to content
21 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • زمین ڈویلپمنٹس کے نئے منصوبے’زمین ایس مال‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
  • Islamabad
  • News
  • Pakistan

زمین ڈویلپمنٹس کے نئے منصوبے’زمین ایس مال‘ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

News Editor 16 July, 2019
Zameen.com

زمین ڈویلپمنٹس کے زیر انتظام زمین ایس مال اسلام آباد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ یہ زمین ڈویلپمنٹس کا ملک میں پہلا کثیر المقاصدی تعمیراتی منصوبہ ہے۔

 

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)زمین ایس مال تین بڑے تعمیراتی گروپس، زمین ڈویلپمنٹس، ایس گروپ  اور ایم آئی ایچ گروپ متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ڈی ایچ اے اسلام آباد راولپنڈی فیز ٹو کے جے بلاک میں سنگ بنیاد کیلئے منعقد ہونے والی اس تقریب کے مہمانان خصوصی زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان اور ایس گروپ کے سی ای او عثمان ظفر چیمہ تھے۔

اس منصوبے  میں عالی شان اپارٹمنٹس اور دو منزلہ پینٹ ہاوسز کے ساتھ ساتھ ہوٹل اپارٹمنٹس بھی بنائے جائیں گے،اس کے علاوہ جدید ترین سہولیات سے آراستہ شاپنگ مال،ہائیپر مار ٹ او رملٹی پلکس سینما بھی اس منصوبے میں شامل ہیں۔زمین ایس مال میں سوئمنگ پول، اسپورٹس بار، ہیلتھ اینڈ فٹنس کلب اور کھانے کیلئے بہترین مقامات کے ساتھ ساتھ 800 گاڑیوں کی  پارکنگ کی گنجائش بھی موجود ہو گی۔ ڈی ایچ اے اسلا م آباد راولپنڈی کے مین سر سید بلیوارڈ پر  20 کنال یعنی 10 ہزار مربع گز کے وسیع رقبے پر تعمیر ہونے والی اس 14 منزلہ جدید عمارت میں  دکانوں، اپارٹمنٹس اور ہوٹل اپارٹمنٹس کے تقریباً    آٹھ سو یونٹس فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان نے کہا کہ زمین ایس مال جدید ہوٹل، شاپنگ اور رہائش کا شاندار مجموعہ ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر سے کثیر المقاصد منصوبوں کی تعمیرات کو اور دستیاب جگہ کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے رحجان کو فروغ حاصل ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر تعمیرات کے خلا کو انشااللہ جلد ہی پُر کریں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے زیر انتظام  لاہور اور اسلام آباد میں تعمیراتی منصوبے شروع ہو چکے ہیں ۔اس کے علاوہ ۲۰۱۹ ء کیلئے مزید ۴ تعمیراتی منصوبے بھی زیر غور ہیں۔

ایس گروپ کے سی ای او عثمان ظفر چیمہ نے کہا کہ زمین ڈویلپمنٹس کے ساتھ شراکت داری ایک تزویراتی قدم ہے جس سے دونوں کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اس خطے میں پاکستان کثیر المقاصدی عمارتوں کی تعمیر میں بہت پیچھے ہے،اس شراکت داری کا یہی مطلب ہے کہ ہم اس چیلنج کو قبول کریں اور بہترین منصوبہ بندی سے تعمیر کئے ہوئے رہائشی اور کمرشل منصوبے لوگوں کے سامنے پیش کر سکیں۔

زمین ایس مال کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سی ای او ذیشان علی خان، ایس گروپ کے سی ای او عثمان ظفر چیمہ ، زمین ڈاٹ کام کے کنٹری ہیڈ احمد بھٹی،سینئر ڈائریکٹر (نارتھ) حسن دانش ،  اور ڈائریکٹر پراجیکٹ ڈویلپمنٹ فہد عارف خواجہ سمیت دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی

Post Views: 9

Post navigation

Previous: میوزک کے تخلیق کاروں کی بھی سنی گئی،رائیلیٹی دینے کا سلسلہ شروع
Next: وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی شہباز شریف کی ڈگر پر چل پڑے

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram