Skip to content
23 August, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • صوبائی وزیر کی سرپرستی،ڈیپوٹیشن پر آیا لیکچرارکرپشن شکایات پر بھی تبدیل نہ ہوسکا
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • News

صوبائی وزیر کی سرپرستی،ڈیپوٹیشن پر آیا لیکچرارکرپشن شکایات پر بھی تبدیل نہ ہوسکا

News Editor 30 June, 2019
Ishtiaq Ahmed

لاہور:محکمہ ہائیر ایجوکیشن میں مختلف کالجز سے آئے افسران کے خلاف کرپشن پر ایکشن شروع۔کرپشن شکایات پر متعدد سیکشن افسروں کو تبدیل کیا گیا

مگر لیکچرار کیڈر کے افسر اشتیاق احمد کے خلاف گزشتہ 8برسوں میں کی جانے والی خرد برد کی تحقیقات شروع ہو سکیں اور نہ ان کو واپس بھجوایا جا سکا۔صوبائی وزیر وزیر ہائیر ایجوکیشن کے سٹاف افسر کے طور پر تعیناتی ،تحقیقات میں بڑی رکاوٹ ہے کی وجہ سے محکمے کے افسران کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں۔ڈی پی آئی کالجز کے سٹاف کی طرف سے درخواست کے بعد متعدد سیکشن افسروں کو واپس بھج دیا گیا مگر اشتیاق احمد نے اپنے تعلقات اور چالاکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے پنجاب ہائیر ایجوکیشن میں تبادلہ کر ا لیا جہاں سے صوبائی وزیر کے سٹاف افسر کے طور پر تعیناتی میں کامیاب رہے۔درجنوں شکایات کے باوجود صوبائی وزیر کا سٹاف افسر تحیقات سے بچ جاتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اشتیاق احمد لیکچرار کیڈر سے ہیں جو کہ ٹیکنیکل کوٹہ کی سیٹ پر گزشتہ دس برسوں سے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سیکشن افسر کی سیٹ پر تعینات رہا ہے اس حوالے سے ڈی پی ائیز پنجاب کے ملازمین کی طرف سے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن،ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب،سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن،ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی درخواست لکھی جا چکی ہے کہ ہائیر ایجوکیشن میں تعینات اعلیٰ افسران ایمانداری سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں مگر ان کے نیچے سیکشن افسر لیول پر تعینات افسران انتہائی کرپٹ ہیں جس کی وجہ سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے پرنسپلز،وائس چانسلر ز اور ٹیچنگ سٹاف کو پریشانی کاسامنا ہے اور آئے روز فائلوں کو دبا دیا جا تا ہے۔جن سیکشن افسران کے خلاف درخواست دی گئی تھی ان میں ایس او ای ایم ٹو محمد احمر خان، محمد ارشد،سیکشن افسر ،محمد عدیل احمد اور سیکشن افسر بشرٰی یونس کے نام تھے ۔جن میں سے ان تمام تو تبدیل کر دیا گیا مگر اس گروپ کے سرپرست اشتیاق احمد نے اپنی چالاکی سے ایچ ای ڈی سے اپنا تبادلہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن میں کرا لی اور وہاں سے صوبائی وزیر کے پی ایس او تعیناتی میں کامیاب رہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اشتیاق احمد تقریباً دس سال سے ہائیر ایجوکیشن میں تعینات ہے اور اس نے ڈیپارٹمنٹ سے متعلق بہت سارے لوگوں کے کام کیے ہیں جو آج اس کو سپورٹ کر رہے ہیں اور اعلیٰ افسروں کو اس کی سفارش کر رہے ہیں جس وجہ سے اس کے خلاف ایکشن نہیں ہو رہا ۔مسلم لیگ ق کے رہنما اشتیاق احمد کے سفارشی ہیں جبکہ اشتیاق احمد چند اعلیٰ افسران اور سیاسی رہنماو ¿ں کا مہرہ رہا ہے جو اپنی کرپشن بچانے کےلئے اشتیاق احمد کی پشت پناہی کرتے ہیں ۔ہائیر ایجوکیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ محکمہ اشتیاق احمد کے خلاف گزشتہ معاملات کی تحقیقات بھی کرنا چاہتا ہے اور ان کو واپس کالج میں بھی بھیجنا چاہتا ہے مگر صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کے ساتھ تعیناتی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ صوبائی وزیر کے سٹاف افسر کے طور پر تعینات ہے جس وجہ سے ایکشن نہیں لیا جا سکتا ۔

Post Views: 39

Post navigation

Previous: گھبرانا نہیں،حکومت کی انتقامی کارروائیاں زوال کا باعث ہوں گی، مریم نوازکا ٹویٹ
Next: لاہور پولیس کے مال خانوں میں کرپشن کے بڑے سکینڈل کا انکشاف

Related Stories

Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026

You may have missed

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram