Skip to content
20 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • پی آئی اے میں سالانہ 503 افراد کو غیرقانونی نوکریاں دی گئیں،کابینہ اجلاس میں انکشاف
  • Islamabad
  • News
  • Pakistan

پی آئی اے میں سالانہ 503 افراد کو غیرقانونی نوکریاں دی گئیں،کابینہ اجلاس میں انکشاف

News Editor 27 July, 2019
PIA plane

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ اجلاس میں چیئرمین پی آئی اے نے ماضی کی داستانیں سنائیں،2008 سے 2018  تک حکمرانوں نے پی آئی اے کو چنگچی رکشہ کے طور پر استعمال کیا، رکشہ بھی اس طرح استعمال نہیں ہوتا جیسے پی آئی اے کو استعمال کیا جاتا رہا، قومی ایئرلائن کے ساتھ کرائے کی سائیکل سے بھی برا سلوک کیاگیا، سیاست کی بھینٹ چڑھنے سے  پی آئی اے خسارے کا شکار ہوئی، پی آئی اے کے پائلٹس ذاتی ڈرائیور کی طرح استعمال کیے جاتے رہے۔

فردوس عاشق اعوان نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ قومی ایئرلائن میں بلاجواز سالانہ بنیادوں پر 503 افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا جاتارہا، پی آئی اے کے 33  دفاتر یونین کے قبضے میں تھے،  2012 سے 2017 تک 50 وی آئی پی فلائٹس چلائی گئیں، جن کے باعث ایک ارب  6 کروڑ کا نقصان جبکہ کروڑوں روپے جرمانے کی ادائیگی بھی کرنا پڑی،  31 ڈومیسٹک فلائٹس کو نیشنل روٹس سے ہٹا کر سکھر ایئرپورٹ پراتارا گیا، 21 پی آئی اے جہازوں کا 21 مرتبہ رخ تبدیل کروایا گیا، جہازوں کا رخ سکھر کی طرف موڑنے پر پی آئی اے کو 55 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔

معاون خصوصی اطلاعات نے مزید بتایا کہ 45 وی آئی پی فلائٹس نوازشریف اور ان کے خاندان کے لئے استعمال ہوئیں جس سے پی آئی اے کو ساڑھے نو سو کروڑ کا نقصان ہوا، نوازشریف کا علاج حکومتی خرچے پر ہوا، وہ جب تک علاج کیلیے لندن میں تھے اس دوران پی آئی اے کا جہاز لندن ایئر پورٹ پر کھڑا رہا جس پر 28 کروڑ روپے خرچہ آیا،  قوم اس خاندان کی بیماریوں کا بل ادا کرتی رہی جبکہ یہ کہتے رہے کہ علاج کا خرچ اپنی جیب سے اٹھایا گیا، ان کے اپنے بچےکروڑوں روپےمالیت کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں، سابق صدر ممنون حسین کے کھلائے گئے دہی بھلوں کی قیمت قوم نے 27 کروڑ روپے ادا کی۔ کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 2008 سے 2018 تک دہی بھلوں اور سیر سپاٹوں پر آنے والے اخراجات سابق حکمرانوں سے  وصول کئے جائیں گے۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ دور حکومت میں پی آئی اے کی آمدنی میں 22 فیصد اضافہ ہوا اور اخراجات میں 20فیصد کمی ہوئی ہے جس سے معاملات میں بہتری آئی ہے، اس سال قومی ایئرلائن اپنے پاوٴں پر کھڑی ہوجائے گی،  قیادت درست سمت رکھے تو بدترین حالات میں اچھے نتائج دیئے جاسکتے ہیں۔

Post Views: 13

Post navigation

Previous: حکومت کا اپوزیشن کے جلسوں اورریلیوں میں رکاوٹ نہ ڈالنے کافیصلہ
Next: پاک امریکہ تعلقات:متوازن خارجہ پالیسی اپنانے کی ضرورت!

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram