اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی۔ وطن واپس لانے کےلیے قومی ایئرلائن تیسرا مرحلہ 20 اپریل سے شروع کریگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پہلے اور دوسرے مرحلے میں سعودی عرب اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک سے پاکستانیوں کو ملک واپس لایا گیا ہے۔ تیسرا مرحلہ 20 اپریل سے شروع ہو گا جس میں جنوبی افریقہ،یو اے ای،بحرین، برطانیہ، آسٹریلیا اور ملیشیاء سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تیسرا مرحلہ 20 اپریل سے شروع ہوکر28 اپریل تک جاری رہے گا جس میں قومی ایئرلائن 20 خصوصی پروازیں چلائی گی۔
پروازوں کی بکنگ شروع کردی گئی ہے۔ قومی ایئرلائن کےمطابق بکنگ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر جاری رہے گی۔ جو بھی شخص پہلے ٹکٹ لینےآئے گا اسے سب سے پہلے ٹکٹ دی جائی گی۔
قومی ایئرلائن کے ترجمان کا کہناہے کہ بیرون ممالک سے آنے والے پاکستانیوں کو مکمل چیکنگ کے بعد سفر کی اجازت ہوگی۔ پاکستان پہنچنے پر بھی انہیں قرنطینہ میں رکھا جائے گا اسکے بعد کورونا ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں کو واپس لانے کا سلسلہ جاری جارہے گا۔
وہ دن دور نہیں جب پاکستان کورونا سے نجات حاصل کرلے گا اور پروازوں کا شیڈول اپنے معمول پر آجائے گا۔
یاد رہے پاکستان میں کورونا کے مریض بڑھنے پر پھیلائو روکنے کےلیے حکومت کی جانب سے اندرون اور بیرون ملک آنے اور جانے والی پروازوں کا آپریشن معطل کردیا تھا۔