اوورسیز پاکستانیوں کو تحفظ اور ان کے حقوق کی حفاظت کرنے کی دعویدار پی ٹی آئی کی حکومت ناکام ہو گئی
تفیصلات کے مطابق لندن میں رہائش پذیر اسرار احمد نامی اوورسیز پاکستانی نے پولیس کے سابق ڈی آئی جی چوھدری منظور کو کارروبار میں شراکت کے لئے مختلف عرصے میں پانچ کروڑ روپے سے زائد بھجوائے جو کہ پولیس کا سابق ڈی آئی جی چوھدری منظور دو سال تک کروڑوں روپےاپنے ، اپنی بیوی اور بچوں کے نام سے منگواتا رہا۔
اسرار احمد کی جانب سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو سابق ڈی آئی جی چوھدری منظور نے نہ صرف رقم واپس دینے سے انکار کردیا بلکہکروڑوں روپے مالیت کی گاڑی بھی سابق پولیس افسر نے ایکسائز حکام سے ساز باز کر کے اپنے عزیز کے نام کروا لی۔
جبکہ ساری عمر کی جمع پونچی لٹ جانے والے اوورسیز پاکستانی انصاف کے لئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا۔ ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی پولیس سابق اعلی افسر کے سامنے بے بس ہو گئی اپنے سابق افسر (ڈی آئی جی) اور دیگر پر مقدمہ درج نہ کر سکی۔
اسرار احمدنے انصاف کے لئے وزیر اعظم پورٹل میں بھی درخواست دے دی ہے۔
پاکستانی اسرار احمد نے انصاف کے لئےسابق افسر کے خلاف اوورسیز کمیشن کو درخواست دے دی ہے۔ متاثرہ شخص نے درخواست میں اپنی قیمتی گاڑی اور پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرار احمدنے انصاف کے لئے وزیر اعظم پورٹل میں بھی درخواست دے دی ہے۔