اکائونٹینٹ نے پانچ ہزار روپے لیکر پانچ روز پہلے تنخواہ جاری کرنے کا لیٹر جاری کا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ڈولفن کےپی اے علی رضا اوراکائونٹینٹ طالب پیسے لیکرانکوائری ختم کرائی اور تنخواہ شروع کرائی تھی۔سب انسپکٹر حسیب کے خلاف 22 مئی کو انکوائری کی فائنل ہوئی جبکہ اکائونٹینٹ نے 13 مئی کو تنخواہ بحال کردی گئی۔ ذرائع کے مطابق اکائونٹینٹ نے پانچ ہزار روپے لیکر پانچ روز پہلے تنخواہ جاری کرنے کا لیٹر جاری کردیا تھا۔ نخواہ جاری کرنے کا لیٹر 13 مئی کو جاری ہوا جبکہ انکوائری رپورٹ 22 مئی کو مکمل ہوئی۔ رشوت لینے کے معاملے پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شہزاد رفیق کی سربراہی میں انکوائی شروع کردی گئی ہے۔ کمیٹی ایس پی بلال ظفر کے پی اے اور اکائونٹینٹ کے معاملے پر تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ دے گی۔ دو روز قبل ایس پی ڈولفن بلال ظفر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے پر سب انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا