Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • لندن میں ایک شخص نے “کیلا” دکھا کر بینک لوٹ لیا
  • International
  • News

لندن میں ایک شخص نے “کیلا” دکھا کر بینک لوٹ لیا

News Editor 29 June, 2019
kela

لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک بے گھر شخص نے پلاسٹک کی تھیلی میں کیلے کو لپیٹ کر پستول ظاہر کرکے بینک لوٹنے کی کوشش کی تاکہ گرفتاری کی صورت میں اسے رہنے کے لیے ٹھکانہ اور پیٹ بھرنے کے لیے کھانا میسر آسکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں ایک شخص نے پلاسٹک کی تھیلی میں کیلا چھپا کر بینک برانچ میں ڈکیتی کی اور ایک ہزار پاؤنڈ سے زائد کی رقم لوٹ لی تاہم ملزم نے فوری طور پر خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ملزم جیمز کو بعدازاں عدالت میں پیش کیا، جہاں جج روبرٹ پاسن نے انہیں مجموعی طور پر 14 ماہ قید کی سزا سنائی جسے سن کر ملزم خوش ہوا۔ ملزم جیمز 14 ماہ کی سزا سن کر ایک جانب خوش ہوا پھر افسردہ ہوکر کہنے لگا کہ 14 ماہ بعد رہنے کی جگہ اور مفت کھانے سے محروم ہوجائے گا۔

علاوہ ازیں ملزم کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرے موکل نے کسی شخص یا املاک کو نقصان نہیں پہنچایا، نہ ہی لوٹی ہوئی رقم استعمال کی اور انہوں نے وقوعہ کے بعد خود گرفتاری دی لہٰذا انہیں بری کیا جائے۔

دوسری جانب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس کے باوجود کہ ملزم نے خود کو فوری طور پر پولیس کے حوالے کردیا اور لوٹی گئی رقم بھی برآمد ہوگئی لیکن ملزم کی اس حرکت سے بینک کا کیشئر خوف زدہ ہوگیا اور یہ واقعہ بینک عملے اور صارفین کے لیے پریشانی کا باعث بنا۔

Post Views: 11

Post navigation

Previous: شہباز شریف نے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کردیا
Next: معروف کمپنی ایپل کے چیف ڈیزائنر مستعفی ہوگئے

Related Stories

Ukraine
  • International

Ukraine ceasefire; Russia returns 528 bodies to Ukraine

admin_qalam 16 May, 2026
Foreign Minister
  • International

Iranian Foreign Minister Scorns Negative Economic Impact of War on America

admin_qalam 16 May, 2026
Gaza
  • International

Israeli airstrikes in Gaza on Nakba Day, 7 Palestinians martyred

admin_qalam 16 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram