• قلم کلب اردو
Monday, 4 August, 2025
Qalam Club
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home Exclusive News

دنیا میں نشے کے عادی افراد کی تعداد تین کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

عالمی رپورٹ کے مطابق 15 سے 64 سال تک کے تقریباً 2 کروڑ 71 لاکھ افراد نے سال میں ایک بار منشیات کا استعمال ضرور کیا ہے

News Editor by News Editor
2 July, 2019
in Exclusive News, International, News
0 0
0

 

پاکستان دنیا میں منشیات کی غیر قانونی ترسیل کا ایک اہم روٹ ہے جہاں سب سے زیادہ ہیروئن اور گانجا پکڑا گیا ہے۔

 

اقوام متحدہ کی منشیات کی ’مانگ اور فراہمی‘ کے بارے میں عالمی رپورٹ کے مطابق 71 رکن ممالک میں منشیات پکڑنے کے 25 لاکھ کیسز ہوئے جن میں ترتیب وار گانجا، ہیروئن اور کوکین پکڑی گئی۔سپین کے بعد پاکستان اور مراکش ایسے ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ گانجا پکڑا گیا۔اسی طرح سب سے زیادہ ہیروئن افغانستان اور اس کے بعد پاکستان اور ایران سے قبضے میں لی گئی جو دونوں افغانستان کے پڑوسی ممالک ہیں۔

عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا میں نشے کی بے راہ روی کے شکار افراد کی تعداد تین کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ سنہ2017 میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی۔

اس رپورٹ کے مطابق سال 2017 کے تخمینے کے مطابق 15 سے 64 سال تک کے تقریباً 2 کروڑ 71 لاکھ افراد نے سال میں ایک بار منشیات کا استعمال ضرور کیا ہے۔کوکین افریقہ، ایشیا، یورپ اور شمالی امریکہ میں زیادہ استعمال کی جا رہی ہے جبکہ گانجے کا استعمال شمالی امریکہ، جنوبی امریکہ اور ایشیا میں زیادہ ہے۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک دہائی میں مارکیٹ میں موجود منشیات کی تیاری کے طریقہ کار میں تبدیلی آئی ہے یعنی قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کردہ کوکین اور ہیروئن اب کیمیائی طریقے سے بنائی جا رہی ہے جس سے انسانی اموات میں ڈرامائی طور پر اضافہ ہوا ہے۔

گانجا زیادہ مقبول نشہ

اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کے بارے میں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی طور پر ایک کروڑ 88 لاکھ افراد گانجے کے عادی ہیں، اس کا سب سے زیادہ استعمال شمالی امریکہ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سمیت بحرالکاحل، مشرقی اور وسطی افریقہ کے ممالک میں کیا جاتا ہے۔

سنہ2010 میں نوجوانوں میں گانجے کے استعمال میں کمی آ رہی تھی یا ٹھہراؤ دیکھا گیا تھا تاہم خاص طور پر مشرقی اور وسطی یورپ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں اس کے استعمال کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا۔

ہیروئن اور کوکین

صحت پر شدید مضر اثرات کی وجہ سے کئی ممالک میں ہیروئن اور کوکین سب سے زیادہ قابلِ تشویش منشیات بن چکی ہیں۔منشیات کی وجہ سے ہونے والی ایک لاکھ 67 ہزار اموات میں سے ایک لاکھ دس ہزار افراد کی اموات اسی کے استعمال سے ہوئیں جو کُل اموات کا 66 فیصد ہے۔ ہیروئن اور کوکین کا استعمال شمالی امریکہ اور کینیڈا میں زیادہ کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 53 لاکھ سے زائد افراد ہیروئن یا کوکین کا استعمال کر رہے ہیں۔ 2016 کے مقابلے میں 2017 میں یہ تعداد 56 فیصد زیادہ ہے، 2016 میں ہیروئن کے عادی افراد کا تخمینہ 34 لاکھ لگایا گیا تھا۔

ایمفیٹامینز

ایمفیٹامینز کا استعمال طبی طور پر بھی کیا جاتا ہے تاہم بطور نشہ اعصابی نظام کو متحرک کرنے اور افسردگی دور کرنے کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ کرسٹل میتھ یا آئس بھی اس کی اقسام ہیں۔

عالمی رپورٹ کے مطابق ایمفیٹامینز استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 2016 میں 34 لاکھ کا اندازہ لگایا گیا تھا، جبکہ 2017 میں یہ تعداد 28 لاکھ کے قریب ہے۔ اس کا سب سے زیادہ استعمال شمالی امریکہ، بحرالکاحل کے ممالک میں کیا جاتا ہے۔

کوکین

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کوکین کا استعمال کرتے ہیں اور سب سے زیادہ استعمال آسٹریلیا، نیوزی لینڈ سمیت بحرالکاحل سے جڑے ہوئے ممالک میں ہے۔ اس کے علاوہ شمالی امریکہ، مغربی یورپ، وسطی یورپ اور جنوبی امریکہ میں بھی یہ کافی مقبول ہے۔رپورٹ کے مطابق 2006 سے 2012 تک شمالی امریکہ میں کوکین کے استعمال میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا لیکن دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور اس کا پھیلاؤ کوکین بنانے والے ممالک کے علاوہ ایشیا اور مشرقی افریقہ میں بھی ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق منشیات کا استعمال نوجوانوں میں بڑھ رہا ہے۔15 سے 64 سال کے افراد میں سے 18 سے 25 سال تک کے نوجوانوں میں رجحان زیادہ ہے جس کی وجوہات میں معلومات اور نتائج کے بارے میں لاعلمی، ذہنی تناؤ، خاندان کی جانب سے نظر انداز ہونا، سماجی رویے، میڈیا کا اثر اور دیگر عوامل شامل ہیں۔

منشیات کا علاج

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے رکن ممالک کو اقدامات لینا ہوں گے ورنہ عالمی ترقی کے اہداف حاصل نہیں کیے جا سکتے اور ’کوئی پیچھے نہ رہ جائے‘ کے خواب کو پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچایا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق گانجے کا استعمال سب سے زیادہ نوجوان میں عام ہے اور اس وقت تک گانجے کی لت کو لے کر کوئی علاج دستیاب نہیں ہے۔ صرف سماجی اور نفسیاتی رویوں اور سوچ میں تبدیلی سے اس کی روک تھام ممکن ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یورپ اور ایشیا میں کوکین اور ہیروئن کے علاج پر توجہ دی جا رہی ہے۔

منشیات کے استعمال سے جہاں ذہنی امراض لاحق ہوتے ہیں وہاں اس کے عادی افراد کے ایچ آئی وی، جگر کے سرطان، ہیپاٹائٹس بی اور سی میں مبتلا ہونے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔

منشیات کی کاشت اور فروخت

اس عالمی رپورٹ کے مطابق گانجا دنیا میں کاشت کی جانے والی سب سے بڑی منشیات ہے اور اس کے علاوہ کوکا کی کاشت میں اضافہ ہو رہا ہے۔سنہ 2016 کے مقابلے میں 17 فیصد کمی کی باوجود 2017 میں 3 لاکھ 46 ہزار ہیکٹرز پر غیر قانونی طور پر افیون کی کاشت کی گئی۔ یہ تعداد ایک دہائی قبل کی گئی کاشت سے 60 فیصد زیاده هے


Tags: AfganistanAMPHETAMINECOCAINEDrugsHASHISHHEROINiceMARIJUANAMETHAMPHETAMINEOPIUMPakistan
Previous Post

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کو نئے ٹی وی چینل لائسنسز کی اجازت دیدی

Next Post

قیدیوں کی اصلاح کے لئے حوالات میں لائبریری قائم

News Editor

News Editor

Next Post

قیدیوں کی اصلاح کے لئے حوالات میں لائبریری قائم

Latest News

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

17 April, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

19 April, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

7 August, 2019

پنجاب پولیس کے اہلکاروں اور افسروں کا ڈیلی اور فکس الائونس منظور

16 July, 2019

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

0

12-Year-Old child Murdered by Molvi

0

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ موخر کردیا، فردوس عاشق

0

مزدوروں کا عالمی دن

0

New Twist in Sushant Singh Case: Court Issues Notice to Rhea Chakraborty

30 July, 2025

U.S. Asks Citizens to Help Pay Off $36 Trillion Debt as Economic Crisis Looms

30 July, 2025

Canada Moves Closer to Recognizing Palestinian State Amid Global Pressure

30 July, 2025

Modi Agitated, Railways Revived: PM Shehbaz Sharif’s Bold Address

29 July, 2025
Qalam Club

In modern times, social media has established itself as a reliable and trustworthy platform. But unfortunately some people are misusing it by posting false, baseless or stolen news for personal purposes. The "Qalam club" is being started as a jihad against such elements. It is the only platform for talented and experienced journalists to publish authentic news, unbiased comments and meaningful articles in good faith. Our doors are open to all those impartial friends who want to improve the society by making the facts public.
Note: The "Qalam Club" does not necessarily agree with the personal views of the authors

  • About us
  • Careers
  • Code of Ethic
  • Privacy Policy
  • Contact us

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • Home
  • Pakistan
    • Lahore
    • Karachi
    • Islamabad
    • Peshawar
    • Quetta
  • World
  • Exclusive
  • Transfers
  • Jobs/Interviews
  • Crime & Courts
  • Showbiz
  • Videos/Vlog
    • Business
    • Science & Technology
    • Health
    • Horoscope
  • Sports
  • Analysis

QalamClub © 2020 - All Rights Reserved.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In