Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Entertainment
  • Sports
  • کرکٹ ورلڈکپ:سری لنکا کا بھارت کو 265 رنز کا ہدف
  • International
  • News
  • Sports

کرکٹ ورلڈکپ:سری لنکا کا بھارت کو 265 رنز کا ہدف

News Editor 6 July, 2019
india-vs-sri-lanka_1200

 سری لنکن ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے کپتان کرونارتنے اور کوشل پریرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن دونوں بالترتیب 17 اور 40 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے،  بعد ازاں اوشکا فرنانڈو کریز پر آئے اور صرف 20 رنز بنا کر 53 کے مجموعی اسکور پر پانڈیا کا شکار بنے، اسی طرح کوشل مینڈس 55 اور تین کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

سری لنکا کے چار کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوگئے تھے البتہ میتھیوز اور تھریمانے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہر کرتے ہوئے 124 رنز کی پارٹنر شپ بنائی اور اسی دوران دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

تھریمانے 68 گیندوں پر 53 رنز بنا کر 179 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے،  میتھیوز نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنایا۔

سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنائے، میتھیوز 113 اور تھریمانے 53 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، بھارت کی جانب سے جسپرٹ بمرا نے 3، جڈیجا، پانڈیا، کمار اور کلدیب یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میں آج 2 میچز کھیلے جارہے ہیں، پہلے میچ میں سری لنکا اور بھارت جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ پوائنٹس اسکورننگ ٹیبل پر بھارت 8 میں سے 6 میچز جیت کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

دوسری جانب سری لنکا نے ٹورنامنٹ میں اب تک 8 میچز کھیلے جس میں سے 3 میں شکست اور 3 میں فتح حاصل کی۔

Post Views: 9

Post navigation

Previous: ویڈیو ٹیپ کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے گا, مشیر اطلاعات
Next: پچاس لاکھ تاوان کیلئے لاہور سے اغوا ہونے والی بچی بازیاب

Related Stories

Fatima Sana
  • Sports

Pakistani captain Fatima Sana sets new world record in T20 format

admin_qalam 17 May, 2026
ICC
  • Sports

ICC once again showered blessings on India

admin_qalam 17 May, 2026
PCB Chairman
  • Sports

PCB Chairman Receives Invitation to ICC Board Meeting and IPL Final

admin_qalam 17 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram