Skip to content
20 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • آپ نیوز سے متعدد ملازمین فارغ، کیا حکومت نوکریاں کھا رہی ہے؟
  • Analysis
  • Business
  • Lahore
  • News

آپ نیوز سے متعدد ملازمین فارغ، کیا حکومت نوکریاں کھا رہی ہے؟

News Editor 7 October, 2019
BeFunky-collage

عبید بھٹی

آپ نیوز گروپ نے دیوالیہ ہونے کے بعد ملازمین کو نوکریوں سے نکالنا شروع کردیا

چند روز قبل ملازمین نے مسلسل دوماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کے بعد احتجاج کیا تھا، جس پر اعلی افسران نے حقیقی حالات ملازمین کے گوش گزار کیے کہ گھپلے کے باعث مالی معاملات ابترہوچکے ہیں، کسی بھی ملازم کو تنخواہ کی ادائیگی کیلیے رقم موجود نہیں ہے، تاہم کسی بھی ملازم کو نکالا نہیں جائیگا، اور حالات کی بہتری کے ساتھ ہی واجبات ادا کردیے جائیں گے بس ہمارے ساتھ جُڑے رہیے، یہ الگ بات کہ ایک اعلی افسر نے احتجاجی ملازمین کو اسی وقت برخاست کرنے کا مشورہ بھی دیاتھا جسے دوسرے افسر نے مستردکردیا

مزید پڑھیے: کیا آپ نیوز گروپ دیوالیہ ہوگیاہے؟

لیکن یہ وعدہ بھی ریت کا گھروندا ثابت ہوا، نیوز اور پروگرامنگ ڈیپارٹمنٹ میں اب تک تقریبا 9 ملازمین کو نوکری سے برخاستگی کا پروانہ تھمایا جاچکاہے، جبکہ مزید کئی اپنی باری کے منتظر ہیں، ملازمین میں مایوسی اور سراسیمگی کے جذبات پائے جاتےہیں، ہر کوئی اس پریشانی میں مبتلاء ہے کہ اگلا نمبر شاید اسی کا ہوگا، پاک سری لنکا سیریز کیلیے فیلڈ میں دن بھر رپورٹنگ کرنے والا اسٹاف بغیر پانی اور کھانے کے ڈیوٹی انجام دینے پرمجبور ہے کیونکہ ادارہ اپنے کام کیلیے بھی اخراجات دینے کو تیار نہیں

صحافت سے وابستہ کثیرتعداد ایسے افراد کی ہے جن کا گزارہ صرف مہینے بعد ملنے والی تنخواہ پرچلتاہے، تین وقت کی روٹی، بچوں کے پڑھائی کے اخراجات، کپڑے، بیماری، اوراگر گھر کا کرایہ بھی ساتھ شامل ہوجائے، تو خوشی غمی کا ساتھی صرف یہ تنخواہ ہی ہوتی ہے

آپ نیوز گروپ نے گزشتہ اڑھائی ماہ سے ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی، تو یہ اندازہ لگانا قطعی مشکل نہیں کہ تنخواہ داروں کی زندگی کیسے گزر رہی ہوگی، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اعلی افسران اپنی تنخواہ ساتھ کے ساتھ وصول چکے ہیں، لیکن چھوٹے ملازمین کیلیے صرف جھوٹی امیدیں اور طفل تسلیاں ہی حصے میں آئی ہیں

تازہ ترین اطلاع کے مطابق آپ نیوز کے ہیڈ آفس کو اسلام آباد منتقل کیے جانے کا قوی امکان ہے، کیونکہ نئے انویسٹر نے یہ شرط رکھی ہے کہ معاملات اپنی آنکھ کے نیچے رکھنے کیلیے مرکزی دفترکی لاہور سے اسلام آباد منتقلی ناگزیرہے، لحاظہ اب تک بھرتی کیے گئے ملازمین کی ریشنلائزیشن کی جائے، جتنے افراد سسٹم کوچلانے کیلیے لازمی ہیں، ان کو روکا جائے اور باقی ماندہ کو برخاستگی کا پروانہ تھما کر چلتا کیاجائے

گزشتہ کالم میں بھی آپ نیوز گروپ کے ماہانہ اخراجات کا ذکر کیاگیا تھا، سولہ کروڑ روپے ماہانہ کے بجٹ سے ادارہ چلایاجارہاتھا، جس میں تنخواہوں سے لے کر عمارت اور مشینری کا کرایہ شامل ہے، جبکہ سابقہ ایم ڈی کے ساتھ برطرف ہونے والے ملازمین چھے ماہ ایڈوانس تنخواہ پر کام کررہے تھے، انکی رخصتی کے ساتھ وہ تنخواہیں بھی گئیں

نیوز کی ٹیم کے ماہانہ اخراجات دو سے اڑھائی کروڑ کے درمیان تھے جو سالانہ تقریبا تیس کروڑ بنتے ہیں، جبکہ ٹوٹل اخراجات لگ بھگ دوسو کروڑ روپے ہیں،ان اعدادوشمار سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ نیوز کے علاوہ باقی ملازمین نے کس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہونگے

مزیدپڑھیے: روف کلاسرہ کا پروگرام بند کیوں ہوا

اس سے قبل سینئرصحافی اوراینکر روف کلاسرہ اور عامر متین کا شو بند کیا گیا جس کے ماہانہ اخراجات ستر لاکھ روپے تھے، جبکہ انڈس نیوزکی غیر ملکی اینکر کرسٹین پچاس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لے رہی تھی، اسکے علاوہ انتظامی عہدوں پر تعینات کیے گئے منظورنظرافراد کئی کئی لاکھ روپے ماہانہ بٹورنے کے علاوہ چھے ماہ کی تنخواہیں ایڈوانس پکڑے بیٹھے تھے، راز کھلنے پر سب رفوچکرہوگئے لیکن چند ہزار کی تنخواہ پر کام کرنے والے معمولی اور گمنام صحافی اپنی حق حلال کی تنخواہ کیلیے حسرت ویاس کی تصویربنے ہوئے ہیں، جنہیں کسی بھی لمحے برخاستگی کا حکم بھِی سنایاجاسکتاہے، المیہ یہ ہے کہ باقی میڈیا ہاوسز بھی سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین کو نکال چکے ہیں، تو یہ سب بیروگار پریشان حال افراد کہاں جائیں گے؟ کہاں سے اپنے اوراپنے خاندان کے پیٹ کا دوزخ بھریں گے؟ کوئی ہے ان کا والی وارث؟ کوئی ریاست مدینہ کا سربراہ یا کوئی ادارہ؟ کوئی سیٹھ جو ضرورت کے وقت اس باصلاحیت طبقے کا استعمال کرتاہے، اور بام عروج پر پہنچتے ہی استحصال کرنا شروع کردیتاہے پھر لات مار کے باہرنکال پھینکتاہے

 

Post Views: 13

Post navigation

Previous: اسلام آباد پولیس کے 12 انسپکٹرز ڈی ایس پی بن گئے
Next: سرکاری ملازمین کے لے بری خبر،،،تاریخ پیدائش اب تبدیل نہیں ہوگی

Related Stories

Shahzad Ashraf Bhatti
  • Business

Reduction in petroleum prices is like cumin in the mouth of a camel: Shahzad Ashraf Bhatti

admin_qalam 17 May, 2026
Solar panel
  • Business

Solar panel imports increase, Pakistan joins top solar markets

admin_qalam 17 May, 2026
Broiler meat
  • Business

Broiler meat price reduced by Rs 14

admin_qalam 17 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram