Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • مسجدمیں نماز تراویح کی مشروط اجازت،فاصلہ6فٹ، ایس او پیزجاننے کیلئے مکمل خبر پڑھیے
  • Exclusive News
  • News
  • Pakistan

مسجدمیں نماز تراویح کی مشروط اجازت،فاصلہ6فٹ، ایس او پیزجاننے کیلئے مکمل خبر پڑھیے

News Editor 19 April, 2020
WhatsApp Image 2020-04-18 at 11.34.29 AM (1)

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) رمضان المبارک میں مساجد اورامام بارگاہوں میں نماز تراویح کی مشروط اجازت مل گئی۔ صدرمملکت پاکستان کا علماء سے مشاورت کے بعد مشترکہ اعلامیہ۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق نماز تراویح کے دوران مساجد اورامام بارگاہوں میں چٹائی، قالین یا دریاں نہیں بچھائی جائیں گی۔ صاف فرش پر نماز پڑھی جائے گی۔

اگر کچا فرش ہو تو صاف چٹائی بچھائے جاسکتی ہے۔ جو لوگ گھر سے اپنی جائے نمازلانا چاہیں وہ ایسا کرسکتےہیں۔

نمازسے پیشتر اوربعد میں مجمع لگانے سے گریز کیا جائے جن مساجد اور امام بارگاہوں میں صحن موجود ہوں وہاں ہال کے اندر نہیں بلکہ صحن میں نماز پڑھی جائے

پچاس سال سے زیادہ عمرکے لوگ نابالغ بچے اور کھانسی نزلہ زکام وغیرہ کے مریض مساجد اور امام بارگاہوں میں نا آئیں

مسجد اور امام بارگاہ کے ہال کے اندر نماز تراویح کا اہتمام کیا جائے سڑک اور فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے سے اجتناب کیا جائے

مسجد اورامام بارگاہ کے فرش کو صاف کرنے کے لئے پانی میں کلورین کا محلول بنا کردھویا جائے اوراسی محلول کو استعمال کرکے چٹائی کے اوپر نماز سے پہلے چھڑکائوبھی کرلیاجائے۔

مسجد اورامام بارگاہ میں صف بندی کہ اہتمام اس انداز سے کیا جائے کہ نمازیوں کے درمیان چھ فٹ کا فاصلہ رہے

مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ ذمہ دار افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنا پرعمل یقینی بنا سکے

مسجد اور امام بارگاہ کے منتظمین اگر فرصت پر نمازیوں کے کھڑے ہونے کے لئے صحیح فاصلوں کے مطابق نشان لگا دیں تو نمازیوں کی اقامت میں آسانی ہوگی

نماز تراویح کےلیے دیئے گئے ایس او پیز جس کے تحت مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت ہے

وضو گھر سے کرکے مسجد اورامام بارگاہ تشریف لائیں اورصابن سے بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھوکرآئیں

لازم ہے کہ ماسک پہن کرمسجد اورامام بارگاہ میں تشریف لائیں اور کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں اور نہ بغلگیر ہواپنے چہرے کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں

موجودہ صورتحال میں بہتر یہ ہے کہ گھر پر اعتکاف کیا جائےمسجد اورامام بارگاہ میں افطار اور سحر کا اجتماعی انتظام نہ کیا جائے

مساجد اورامام بارگاہوں کی انتظامیہ اورخطیب ضلعی اور صوبائی حکومتوں اور پولیس سے رابطہ اور تعاون رکھیں

مساجد اورامام بارگاہوں کی انتظامیہ کو ان مشروط احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز کی اجازت دی جارہی ہے

اگررمضان المبارک کے دوران حکومت کو لگے کہ احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد نہیں ہورہا یا متاثرہ مریضوں کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے تو اس صورت میں حکومت دوسرے اداروں اوردفاتر کی طرح مساجد اورامام بارگاہوں کے لیے بنائی گئی پالیسی پرنظرثانی کرسکتی ہے۔

Post Views: 28

Post navigation

Previous: میڈیا سے صلح کرلیں،شیخ رشید کا وزیراعظم عمران خان کو مشورہ
Next: احساس پروگرام میں رجسٹریشن کا آج آخری دن،8171 پر میسج کرکے خود فوری رجسٹر کریں

Related Stories

Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram