لاہور (ویب ڈیسک) معروف بھارتی اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں انتقال کرگئے اداکارممبئی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
تفیصلات کی مطابق بھارت کے نامور اداکاررشی کپور ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے۔ رشی کپور کی عمر سڑسٹھ سال تھی انہیں گزشتہ روز انہیں سانس کے مسئلے کے باعث ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔ رشی کے انتقال سے قبل انڈین میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رندھیر کپور نے کہا کہ رشی کپورکینسر کے عارضے میں مبتلا تھے جبکہ انہیں سانس لینے میں بھی دشواری ہورہی تھی جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا۔
رشی کپور معروف انڈین ایکٹر، ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے طور پر جانے جاتے تھے انھوں نے ہندی سینما میں اپنی قابلیت کے بل بوتے پر بہت نام کمایا۔ رشی کپورکو1970 میں بیسٹ چائلڈ آرٹسٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ان کی “فلم میرا نام جوکر” بہت ہٹ ہوئی جس میں انہوں نے اپنے والد کا کردار کیا۔ اداکار رشی کپورانڈیا کے شہر ممبئی میں میں 4 ستمبر 1952 میں پیدا ہوئے. 1980میں انہوں نے نیتو سنگھ سے شادی کی جس سے انکا ایک بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھمہ کپور شانی ہیں۔
معروف اداکار رشی کپور نے درجنوں فلموں میں کام کیا ان کی ہٹ ہونے والی فلموں میں انیس سو تہتر میں بننے والی فلم “بوبی” 1989 میں بننے والی فلم “چاندنی” 1992 میں بننے والی فلیم “دیوانہ” 1986 میں بننے والی “نگینہ” اور “پریم روگ” اور 2016 میں بننے والی کپور اینڈ سنزبہت مقبول ہیں۔
رشی کپور کا بیٹا رنبیر کپور بھی بالی ووڈ کا نامور ہیرو بن چکا ہے جبکہ ان کی بیٹی ایک معروف ڈیزائنر رکے طور پر جانی جاتی ہیں
بالی وڈ کے کے سٹار سٹار امیتابھ بچن نے بھی بھی رشید کپور کی موت کی خبر ہر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کنفرم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک اور ہمارا ساتھی ہمی چھوڑ کرچلا گیا بالی وڈ کے معروف اداکار عرفان علی کی بھی گزشتہ روز ممبئی میں کیسنر کے باعث موت ہوگئی تھی۔