اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اپنا ترحمان مقرر کرنے فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے موجودہ ترجمان ندیم افضل چن نے وزیراعظم سے معذرت کی ہے کہ وہ اس عہدے کے لیے موزوں نہیں ہیں، جس پر وزیراعظم نے فواد چوہدری کو اپنی ترجمانی دینے کا فیصلہ کیا ہے
ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں فواد چوہدری کو ترجمان مقرر کرنے سے متعلق باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا جائیگا
فواد چوہدری اپنی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت کے ساتھ ہی وزیراعظم کی ترجمانی کے فرائض بھی سرانجام دیں گے