Skip to content
22 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • مودی سرکار کا کشمیر کی حیثیت پر حملہ، دو حصوں میں تقسیم کا اعلان
  • International
  • News

مودی سرکار کا کشمیر کی حیثیت پر حملہ، دو حصوں میں تقسیم کا اعلان

News Editor 5 August, 2019
Modi abrogates J&K special status

ویب ڈیسک:

بھارتی حکومت نے صدارتی فرمان کے ذریعے بھارتی آئین میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے کوختم کردیا جس کے نتیجے میں مقبوضہ جموں کشمیر کی حیثیت اب بطور ریاست نہیں بلکہ وفاقی علاقہ ہوجائیگی جس کی قانون ساز اسمبلی ہوگی۔

بھارتی سرکار نے مقبوضہ وادی کو 2 حصوں میں بھی تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وادی جموں و کشمیر اور لداخ الگ علاقے ہونگے۔ لداخ کو وفاق کا زیر انتظام علاقہ بنایا گیا ہے جس کی قانون ساز اسمبلی نہیں ہوگی۔

بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے راجیہ سبھا میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 اور 35 اے ختم کرنے کا بل بھی پیش کردیا ۔ اجلاس کے دوران بھارتی اپوزیشن نے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر شدید احتجاج کیا۔

بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں اسرائیل جیسے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔ آرٹیکل 370 ختم ہونے سے فلسطینیوں کی طرح کشمیری بھی بے وطن ہوجائیں گے، اس طرح غیر مسلم آباد کار کشمیر میں بسا کر کشمیریوں کو انکی زمین، وسائل اور روزگار سے بھی محروم کردیاجائے گا۔

بھارت کے آئین کی دفعہ 370 کے تحت ریاست جموں کشمیرایک خصوصی حیثیت حاصل تھِی جس کے تحت ریاست جموں کشمیر کو اپنا آئین بنانے کی اجازت تھی، جبکہ متعدد معاملات میں بھارتی وفاقی آئین کا نفاذ جموں کشمیر میں نہیں ہوتا تھا۔

آرٹیکل کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مقامی شہریوں کے علاوہ بھارت کا کوئی بھی شہری یا ادارہ جائیداد نہیں خرید سکتا تھا جبکہ سرکاری نوکریوں، ریاستی اسمبلی کے لیے ووٹ ڈالنے اور دوسری مراعات کا قانونی حق صرف کشمیری باشندوں کو حاصل تھا۔

آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی سے مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی، جغرافیائی اور مذہبی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی۔ مقبوضہ کشمیر کی مسلم اکثریتی حیثیت ختم ہوجائے گی اور وہاں غیر مسلموں اور غیر کشمیریوں کو بسایا جائے گا۔

Post Views: 15

Post navigation

Previous: مقبوضہ جموں کشمیر، کیا ہونے جارہا ہے؟ ڈاکٹرمشتاق احمد
Next: ایس ایچ او پیشی پر کیوں نہیں پہنچا عدالت نے 6 ماہ قید سنا کرجیل بھیج دیا

Related Stories

Ukraine
  • International

Ukraine ceasefire; Russia returns 528 bodies to Ukraine

admin_qalam 16 May, 2026
Foreign Minister
  • International

Iranian Foreign Minister Scorns Negative Economic Impact of War on America

admin_qalam 16 May, 2026
Gaza
  • International

Israeli airstrikes in Gaza on Nakba Day, 7 Palestinians martyred

admin_qalam 16 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram