قلم کلب (کرائم رپوٹر): وزیر اعلی شکایت سیل کے انچارج ملک مدثر کھوکھر سمیت 11 نامزد اور 60 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ تھانہ ڈیفیس سی میں درج کیا گیا۔ درخواست گزار مختار رانجھا کا کہنا ہے کہ ملک مدثر نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ میری زمین پر نا جائز قبضہ کی کوشش کی جبکہ ملک مدثر اپنے بھائی ملک اسد کی اختیارات کا نا جائز استعمال کرتا ہے۔
وزیر اعلی شکایت سیل کے انچارج ملک اسد اور ملک مدثر کے خلاف قتل،اقدام قتل،اور نا جائز قبضوں کی درجنوں ایف آئی آر درج ہیں۔
مدعی مختار رانجھا کا کہنا ہے کہ ملزمان میری زمین پر نا جائز قبضہ کرنے کی نیت سے آئے اور پولیس کو دیکھ کر فرار ہو گئے۔ مدعی کے مطابق ملک اسد اور ملک مدثر کے خلاف قتل،اقدام قتل،اور نا جائز قبضوں کی درجنوں ایف آئی آر درج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ضمانتوں پر ہیں جلد ہی واقعہ کی رپورٹ اعلی حکام کو بھجوائی جائے گی۔