Skip to content
24 June, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Entertainment
  • Sports
  • کرکٹ کا تاج کس کےسر سجے گا،انگلیڈ اور نیوزی لینڈ میں مقابلہ
  • International
  • Sports

کرکٹ کا تاج کس کےسر سجے گا،انگلیڈ اور نیوزی لینڈ میں مقابلہ

News Editor 14 July, 2019
New ziland

کرکٹ کا تاج سر پر سجانے کے لیے آج میزبان انگلینڈ اور ان فارم نیوزی لینڈ لارڈز کے میدان میں مد مقابل ہوں گی۔

 

عالمی کپ کے تمام میچز اپنے اختتام پر پہنچنے اور تمام ٹیموں کو چت کرتے ہوئے گزشتہ ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور میزبان انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ فائنل میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔

انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایونٹ کی طاقتور ترین ٹیموں بھارت اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل میں شکست دے کر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کیا۔

بیٹنگ کے شعبے کی بات کی جائے تو بلا شبہ انگلینڈ کی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جبکہ باؤلنگ کے شعبے میں نیوزی لینڈ نے تمام ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

میزبان ٹیم کو اپنے سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے جو روٹ، میچ وونگ اوپننگ جوڑی جیسن رائے اور جونی بیئرسٹو کے ساتھ ممکنہ طور پر مین آف دی ٹورنامنٹ بین اسٹوکس، ہارڈ ہٹننگ بیٹسمین جوز بٹلر اور کپتان آئن مورگن جیسے خطرناک کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہوں گی۔

یہاں کیویز بھی اپنے مرد بحران اور مسٹر ڈیپینڈایبل کپتان کین ولیمسن کی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

اگر چہ کیویز کی اوپننگ جوڑی ورلڈکپ میں فلاپ رہی ہے تاہم اسے ابھی بھی مارٹن گپٹل کی بیٹنگ سے امیدیں ہیں جبکہ آل راؤنڈرز بھی اچھی کارکردگی دکھانے میں مصروف ہیں۔

باؤلنگ کے شعبے میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ پر برتری حاصل ہے، جہاں میزبان ٹیم کا مکمل انحصار نوجوان فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر اور کرس ووکس پر ہے وہیں کیوز کے لوکی فرگیسن، ٹرینٹ بولٹ اور اسپنر مچل سینٹر مستقل مزاجی کے ساتھ وکٹیں لینے میں مصروف ہیں۔

تاریخ کی بات کی جائے تو دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف متوازن دکھائی دیتی ہیں، تاہم حالیہ کارکردگی پر نگاہ دوڑائی جائے تو انگلینڈ کی ٹیم بہتر کھیل پیش کر رہی ہے۔

ورلڈکپ 2019 کے گروپ میچ میں بھی انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ‘مار یا مر جاؤ’ کی صورتحال کے حامل میچ میں بھاری مارجن سے شکست دے دی تھی۔

Post Views: 22

Post navigation

Previous: آئی جی پنجاب نے 5 ایس پیز کے تقرروتبادلے کر دئیے
Next: میٹرک رزلٹ:دانش اطہر1092 نمبرلیکر پہلی پوزیشن پر براجمان

Related Stories

Fatima Sana
  • Sports

Pakistani captain Fatima Sana sets new world record in T20 format

admin_qalam 17 May, 2026
ICC
  • Sports

ICC once again showered blessings on India

admin_qalam 17 May, 2026
PCB Chairman
  • Sports

PCB Chairman Receives Invitation to ICC Board Meeting and IPL Final

admin_qalam 17 May, 2026

You may have missed

NCCIA
  • Crime/Courts

NCCIA Cracks Down on Illegal SIM Network, Arrests Five Suspects; Rs. 10.5 Million Returned to Victims

admin_qalam 19 June, 2026
Hafiz Tahir Mahmood Ashrafi
  • Pakistan

Drone attacks on the Kingdom of Saudi Arabia from Iraqi soil are unacceptable, Hafiz Tahir Ashrafi

admin_qalam 18 May, 2026
Pakistan
  • Pakistan

Drone attack on Barakah nuclear plant a violation of international laws, Pakistan strongly condemns

admin_qalam 18 May, 2026
Ishaq Dar
  • Pakistan

Saudi Ambassador meets Foreign Minister Ishaq Dar, discusses recent regional developments

admin_qalam 18 May, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram