لاہور(کرائم رپورٹر) ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے اقبال ٹاون ڈویژن میں ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ روزہ افطار کیا۔ افطاری میں ڈولفن اہلکاروں کے علاوہ سیکٹر انچارچز نے بھی شرکت کی۔
ایس پی عائشہ بٹ جو پہلے بھی سوشل ورک میں بہت آتے رہتی ہیں اور مختلف اوقات میں سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں انہوں نے آج بھی اپنے ماتحت عملے کے ساتھ سیکٹر اقبال ٹائون میں سڑک پر روزہ افطارکیا۔ جو کھانا ڈولفن اہلکاروں کو دیا جاتا ہےاسی کےساتھ خود بھی افطاری کی اور کھانا کھایا۔

ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ کو اپنے درمیان دیکھ کر ڈولفن اہلکاروں نےملے جلے تاثرات دیئےاورخوشی کا اظہار کیا۔اہلکاروں کا کہنا تھا کہ اس طرح افسران کا ہمارے ساتھ دوران ڈیوٹی سڑک پر افطاری کرنا خوش آئند ہے۔
ایس پی ڈولفن عائشہ بٹ نے کہا کہ موجوہ حالا ت کے تناظر میں ڈولفن اہلکارو جان کی پرواہ کیے بغیر ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈولفن اہلکاروں کے ساتھ افطاری کا مرحلہ وار سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ روزے کی حالت میں فرائض ادا کرنا بلا شبہ قابل تحسین عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ 7/24 لوگوں کی جان مال و املاک کی حفاظت کے لئے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
اس سےقبل میں ایس پی عائشہ بٹ عورت مارچ اور پتنگ بازی سے روک تھام کےلیےنکالی گئی ریلی کی سربراہی کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔
ایس پی عائشہ بٹ وہ واحد لیڈی پولیس آفیسر ہے جو اپنی ایک سالہ بیٹی کو آفس میں ساتھ لیکر لوگوں کےمسائل سنتی ہیں اور گشت لیے بھی علاقے میں نکلتی ہیں۔
ایس پی عائشہ بٹ کی بیٹی کی ساتھ دفتر میں کام کرتے ہوئے تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ جسکو کافی پذیرائی بھی ملی تھی۔