Skip to content
23 August, 2026
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram
logo

Qalam Club

Khabaron ka Jahaan

Primary Menu
  • Pakistan
  • International
  • Crime/Courts
  • Business
  • Showbiz
  • Sports
قلم کلب اردو
  • Home
  • News
  • Pakistan
  • جرمنی میں موجود پاکستانیوں کا یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی
  • Exclusive News
  • International
  • Pakistan

جرمنی میں موجود پاکستانیوں کا یوم دفاع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

News Editor 7 September, 2019
73e95333-f6dc-4357-9a85-0df284a1d6e2

جرمنی: (مہوش خان سے)  پاکستان کی طرح جرمنی میں موجود پاکستانی کمیونٹی  کی جانب سے بھی یوم دفاع کشمیریوں سے یکجہتی کے طور پر منایا گیا، جرمنی کے دارلحکومت برلن میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں اسی سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانیوں سمیت کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

حکومت پاکستان اور پاک فوج کی جانب سے یوم دفاع کو یوم یکجہتی کشمیر سے منسلک کر کے منایا گیا، اس دن کے موقع پر حکومت پاکستان اور دنیا بھر میں موجود محب وطن پاکستانیوں نے دنیا بھر کو پیغام دیا کہ کشمیر پاکستان کی شاہ رگ ہے اور ہم سب کشمیری ہیں

پاکستانی سفارت خانے میں منعقد ہونے والی تقریب میں برلن میں تعینات بریگیڈئیر شہزاد خان صاحب نے صدر پاکستان اور وزیراعظم کا پیغام پڑھ کر سنایا، پیغام میں نہ صرف 6 ستمبرکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا بلکہ اب تک وطن کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، اس پیغام میں کہا گیا کہ شہداء و غازی ہمارے ہیرو ہیں،  پوری قوم انھیں قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے

   

ان تمام شہداء کے گھر والوں نے ملک و قوم کے مستقبل کے لئے اپنوں کی قربانی دی، پیغام میں کشمیری شہداء اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ راتوں رات 370 آرٹیکل ختم کرکے ہندوستان نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کی ناکام کوشش کی ہے

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ یوں یکجہتی کشمیر ہر روز منائیں گے اور دنیا تک مظلوم کشمیریوں کی آواز پہنچائیں گے

میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی سفیر نے بتایا کہ انہوں نے تقریبا سو کے قریب خط جرمنی میں بسنے والے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کو لکھے ہیں جن میں کشمیر کی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا ہے

ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست کے بعد سے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر جس طرح سے جرمنی میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں نے ردعمل کا اظہار کیا وہ قابل تحسین ہے، کشمیر میں مودی سرکار بالکل ویسی پالیسی اپنا رہی ہے جو اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کرنے کے لئے اپنائی تھی

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ وہ جرمنی کے سیاسی حلقوں میں بھرپور طریقے سے کشمیر کی حالیہ صورتحال سے متعلق شرکاء کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

تقریب میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے بھی یوم دفاع کو اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام پاکستانی ہر موقع پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ، تقریب کے اختتام پر تمام شہداء کے لئے دعا بھی مانگی گئی

Post Views: 25

Post navigation

Previous: صلاح الدین ہلاکت کیس، وزیراعلی پنجاب نے جوڈیشل کمیشن کیلیے تحریری درخواست دے دی
Next: Former Test legend cricketer Abdul Qadir has died

Related Stories

Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026

You may have missed

Under-16 Asian
  • Sports

Historic Start for Pakistan as Under-16 Asian JiuJitsu Champions and “Best Under-16 Team of Asia”

admin_qalam 14 July, 2026
Drone
  • Exclusive News
  • National
  • News
  • Pakistan

Lahore Traffic Police Launches AI-Based Drone Traffic Monitoring System

admin_qalam 9 July, 2026
NCCIA
  • Crime/Courts
  • Exclusive News
  • Pakistan

Lahore: NCCIA Arrests Woman Linked to Fake WhatsApp Account Network, Recovers 310 Active SIM Cards

admin_qalam 8 July, 2026
Oad Gang
  • Crime/Courts
  • National
  • Pakistan

Two members of ‘Oad Gang’ arrested for impersonating customs officials, robbing citizens over cash prizes and parcels

admin_qalam 27 June, 2026
  • Contact us
  • Code of Ethic
  • About us
  • Privacy Policy
  • Facebook
  • Twitter
  • Linkedin
  • VK
  • Youtube
  • Instagram